لاہور(خصوصی رپورٹ) پنجاب ٹیکنیکل بورڈ بے آسرا چھوڑ دیا گیا ،ٹیکنیکل بورڈ گزشتہ دس روز سے بغیر سربراہ کے ہیکہ ٹیکنیکل بورڈ کا سربراہ نہ ہونے سے بورڈ میں انتظامی اور مالی امور ٹھپ ہوگئے ہیں۔ سابقہ چیئرپرسن کا اضافی چارج 24 ستمبر کو ختم ہوا ،دس دن بعد بھی نئے سربراہ یا پرانی چیئرپرسن کے عہدے میں توسیع کی منظوری نہ ملی۔چار دن پہلے چیئرپرسن کے عہدے میں توسیع کی سمری بھجوائی گئی تھی۔بورڈ میں ڈیڑھ سال سے مستقل سربراہ کی تعیناتی بھی التوا کا شکار ہے۔