ایبٹ آباد مری روڈ پر لینڈ سلائڈنگ، سڑک بند

ایبٹ آباد مری روڈ پر لینڈ سلائڈنگ، سڑک بند

ایبٹ آباد مری روڈ پر باڑہ گلی کے مقام پر لینڈ سلائڈنگ کے نتیجے میں ایک بڑا درخت سڑک پر گر گیا جس کی وجہ سے سڑک دونوں اطراف سے مکمل طور پر بند ہو گئی۔

 لینڈ سلائڈنگ اور درخت گرنے سے روڈ کے دونوں اطراف میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ ذرائع کے مطابق، سڑک پر پھنسے ملبے کو ہٹانے کے لیے ہیوی مشینری موقع پر پہنچا دی گئی ہے اور ملبہ ہٹانے کا عمل جاری ہے۔ اس وقت تک مری روڈ دونوں طرف سے بند ہے اور ٹریفک کو متبادل راستوں کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ روڈ کو جلد سے جلد کھولنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، تاکہ مسافروں کو کسی مزید مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ اس دوران، عوام کو اپنی سفری منصوبوں میں متبادل راستوں کا استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ٹریفک کا دباؤ کم کیا جا سکے۔