وادی کاغان میں شدید سردی، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے

وادی کاغان میں شدید سردی، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے

بالاکوٹ کی وادی کاغان میں اس موسم سرما میں شدید سردی کا سامنا ہے جس کے باعث درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے جا پہنچا ہے۔

 مختلف مقامات پر آبشاریں، جھرنے اور جھیلیں منجمد ہو گئی ہیں، جبکہ خشک سردی کی لہر کے نتیجے میں نزلہ، زکام، کھانسی اور بخار کی بیماریاں عام ہوگئی ہیں۔وادی کاغان میں اس سال برفباری معمول سے کم ہوئی ہے، جس کی وجہ سے سردی میں شدت آئی ہے۔ طویل عرصے تک بارشوں کی کمی کے باعث علاقے میں خشک سردی کی لہر نے حالات کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ اس موسم میں سیاحوں کی آمد میں کمی اور مقامی افراد کے لیے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔