شمالی غزہ میں لڑائی کے دوران تین اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق

شمالی غزہ میں لڑائی کے دوران تین اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق

شمالی غزہ کی پٹی میں جاری لڑائی کے دوران تین اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں۔

 اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شمالی غزہ میں حماس دوبارہ منظم ہونے کی کوشش کررہی ہے جس کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جا رہی ہیں۔اسرائیلی ڈیفنس فورسز کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق، تینوں فوجی پیر کو بیت حنون کے علاقے میں ایک دھماکہ خیز ڈیوائس کے ذریعے ہلاک ہوئے۔ غزہ میں حماس کے خلاف زمینی کارروائیوں اور پٹی کے ساتھ سرحدی فوجی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 391 ہوگئی ہے۔