شمالی کوریا کے فوجیوں نے کرسک کی آزادی میں بہادری دکھائی: صدر پیوٹن

شمالی کوریا کے فوجیوں نے کرسک کی آزادی میں بہادری دکھائی: صدر پیوٹن

بیجنگ: چین میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملاقات کے دوران روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ روس اور شمالی کوریا کے درمیان دوستانہ اور تاریخی تعلقات موجود ہیں۔ اُنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شمالی کوریا کے فوجیوں نے کرسک علاقے کو آزاد کرانے میں مدد کی اور بہادری سے مقابلہ کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک جدید نازی ازم کے خلاف ایک ساتھ لڑ رہے ہیں۔دوسری جانب شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے کہا کہ روس اور شمالی کوریا کے تعلقات تمام شعبوں میں ترقی کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم بطور بھائی روس کی ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہیں اور جون 2024 میں ہونے والے معاہدے کے بعد تعاون مزید مستحکم ہوا ہے۔کم جونگ ان نے مزید کہا کہ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سخت محنت کرنا ہوگی تاکہ تعلقات کو نئے مرحلے تک لے جایا جا سکے۔