فخر زمان کا بابراعظم کو ڈراپ کرنے والے ٹوئٹ پر وضاحت، پی سی بی پر تنقید کی تردید

فخر زمان کا بابراعظم کو ڈراپ کرنے والے ٹوئٹ پر وضاحت، پی سی بی پر تنقید کی تردید

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے سابق کپتان بابراعظم کو ڈراپ کرنے سے متعلق اپنے متنازع ٹوئٹ پر وضاحت پیش کی ہے۔

 فخر زمان نے کہا کہ ان کا ٹوئٹ صحافیوں اور سابق کرکٹرز کو نشانہ بنانے کے لیے تھا جو بابراعظم کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے، اور ان کی کارکردگی کو نظر انداز کر رہے تھے۔ انہوں نے پی سی بی پر تنقید کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف اس بات کو واضح کرنا چاہتے تھے کہ بابراعظم کی کارکردگی کو تسلیم کیا جانا چاہیے۔فخر زمان نے مزید کہا کہ ایک لمحے میں انہوں نے فیصلہ کیا کہ انہیں یہ ٹوئٹ نہیں کرنا چاہیے تھا کیونکہ ان کے بیان کو غلط انداز میں لیا گیا۔ انہوں نے اپنی فٹنس کے بارے میں بھی بتایا کہ انہیں ہائپر تھائیرائیڈزم کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے باعث انہوں نے پی سی بی سے دو ماہ کے آرام کی درخواست کی تھی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ بابراعظم سے متعلق متنازع ٹوئٹ کے بعد فخر زمان کو 2024-25 کے سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست سے خارج کیا گیا تھا، اور انہیں دورہ آسٹریلیا، جنوبی افریقا اور زمبابوے کے لیے منتخب نہیں کیا گیا تھا۔