ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی نژاد کاروباری کو اے آئی پالیسی مشیر نامزد کردیا

 واشنگٹن (آئی  این پی )امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی نژاد امریکی کاروباری سری رام کرشنن کو وائٹ ہاس کے سینئر پالیسی مشیر برائے مصنوعی ذہانت کے طور پر نامزد  کردیا ۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق سری رام کرشنن ٹیکنالوجی  کے حوالے  متاثر کن پس منظر رکھتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق وہ ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ میں آرٹیفشل انٹیلی جنس سے متعلق پالیسی سازی اور باہمی ہم آہنگی کے لیے اور کرپٹو کرنسی سے متعلق وائٹ ہاس کے نگران ڈیوڈ سیکس کے ساتھ مل کر کام کریں گے