واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن پر فردِ جرم عائد کر دی گئی۔امریکی میڈیا کے مطابق جان بولٹن پر خفیہ دفاعی معلومات منتقل کر نے کا الزام ہے، اس حوالے سے امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ جان بولٹن نیحساس دستاویزات ذاتی ای میل اور چیٹ ایپس پر بھیجیں۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2021 میں ایرانی حکومت سے منسلک ہیکرز نے جان بولٹن کے ای میل اکائو نٹ تک رسائی حاصل کر کے ان حساس معلومات کو چرایا