ٹوکیو (آئی این پی) جاپان کے ممتاز تعلیمی ادارے کیوٹو یونیورسٹی نے پاکستانی نژاد معروف بزنس لیڈر اور ٹیکنالوجی ماہر مرزا آصف بیگ کو جاپان کے اعلی قومی اعزاز آرڈر آف دی سیکرڈ ٹریژر کے لیے نامزد کرنے کی سفارش حکومتِ جاپان کے کابینہ دفتر کو ارسال کر دی ہے۔یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ سفارش میں کہا گیا ہے کہ Innov8 Japan اور Otoz.ai کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مرزا آصف بیگ نے جاپان اور پاکستان کے درمیان تعلیمی، تکنیکی، اور اقتصادی تعاون کو نئی جہت عطا کی ہے۔ ان کی کمپنی Otoz.ai مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا اینالیٹکس کے ذریعے آٹو موبائل بزنس میں شفافیت اور اعتماد کے فروغ کے لیے ایک مثالی ماڈل بن چکی ہے