جنگ سے تنگ صیہونیوں کا اسرائیل سے انخلا ء شروع

اسرائیلیوں نے دوسرے ممالک میں منتقل ہونے کے لئے مشورے مانگنے شروع کر ئیے
  تل ابیب(آئی این پی )اسرائیل کے جنگی جنون نے خطے کی صورتحال کو انتہائی تشویشناک بنادیا  ، اکتوبر 2023 کے بعد سے اب تک ہزاروں یہودی ملک چھوڑ چکے ہیں اور یہ سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ اسرائیلی آبادی میں اضافے کے ساتھ ساتھ یہودیوں کا اسرائیل سے دوسرے ممالک کی جانب انخلا بھی جاری ہے۔غیرملکی خبررساںادار ے کے مطابق اسرائیل سے مزید خاندان کینیڈا، اسپین، اور اسٹریلیا منتقل ہو چکے ہیں۔ مسلسل جنگ سے تنگ لوگ مالی اور سماجی نقصان برداشت کرنے کو تیار ہیں، لیکن جنگ سے متاثرہ خطوں میں اپنا ذہنی سکون تباہ کرنے سے بہتر سمجھتے ہیں کہ دوسرے ممالک منتقل ہوجائیں۔