صیہونیوں کا تہران سمیت کئی شہروں پر تازہ حملہ ، یمن میں حوثی ملٹری چیف کو نشانہ بنانے،20 ایرانی کمانڈرز کی شہادت کا دعویٰ

1گھنٹے میں 10اسرائیلی طیارے مار گرائے  ایران کا دعویٰ،100سپر سونک میزائل داغ دئیے
 ایرانی میزائلوں نے حیفہ کے معاشی مراکز کو نشانہ بنایا ، دفاعی نظام نے بندرگاہ پر صیہونی میزائل تباہ کر دئیے ، خوف سے اسرائیلی چھپ گئے، دیوار گریہ پر سناٹا چھا گیا، اسرائیل نے یمن میں حوثی ملٹری چیف محمد عبدالکریم پر قاتلانہ حملہ کیا ، 
 تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران نے ایک گھنٹے میں اسرائیل کے 10 طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے اور 100اسرائیل پر 100سپر سونک میزائل داغ کر نیا حملہ کردیا ہے دوسری طرف صیہونیوں نے تہران سمیت کئی شہروں پر تازہ حملہ کیا ، یمن میں حوثی ملٹری چیف کو نشانہ بنانے،20 ایرانی کمانڈرز کی شہادت کا دعویٰ کردیا عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی حکا م نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک گھنٹے میں اسرائیل کے 10 طیارے مار گرائے ہیں۔ ایران نے اسرائیل پر 100 بیلسٹک اور ہائپر سونک میزائلوں سے نیا حملہ کیا ہے۔ جن میں حیفہ کے معاشی مراکز بھی نشانہ ہیں۔حیفہ میں ایرانی میزائل سے عمارت کو نقصان پہنچا، حیفہ میں ڈرون حملے سے ریفائنریز میں آگ لگ گئی۔شمالی اسرائیل میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔اسرائیل نے یمن میں حوثی ملٹری چیف پر قاتلانہ حملہ کیا ہے۔اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے یمن میں سینیئر حوثی رہنمائوں پر قاتلانہ حملہ کیا ہے جس میں حوثی ملٹری چیف محمد عبدالکریم بھی شامل ہیں۔ واضح رہے یمن غزہ کے فلسطینیوں کی حمایت میں اسرائیل پر میزائل حملے کرتا رہا ہے۔جب کہ ایرانی ٹی وی کے مطابق اسرائیل پر ہائبرڈ ڈرون میزائل بھی داغے گئے ہیں۔اسرائیلی ہوم فرنٹ کمانڈ کے حیفہ، کرایوت اور گلیلی مغربی علاقے میں سائرن بج اٹھے۔اس سے پہلے ایران نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے ایک گھنٹے میں اسرائیل کے دس طیارے بھی مار گرائے ہیں تاہم اسرائیلی حکام نے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔ایران کی مہر نیوز ایجنسی کے مطابق خاتم الانبیا ایئر ڈیفنس بیس کے کمانڈر نے کہا کہ ایران کے مختلف مقامات پر ایک گھنٹے کے دوران اسرائیل کے دس فوجی طیارے گرائے گئے ہیں ۔اسرائیلی فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ تہران پر دو گھنٹے تک ستر طیاروں نے پروازیں کیں اور چالیس اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ یہ ایران کے اندر اب تک کی سب سے بڑی کارروائی قرار دی گئی ہے۔دوسری طرف اسرائیل نے کروز میزائلوں سے تہران، بندر عباس سمیت کئی ایرانی شہروں پر نیا حملہ کردیا ہے، جس کے ساتھ ہی ایرانی دفاعی نظام حرکت میں آگیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے مغربی ایران میں میزائل فیکٹری پر حملے کا دعویٰ کیا اور کہا کہ خرم آباد میں زیر زمین میزائل فیکٹری کو نشانہ بنایا ہے۔اسرائیلی فوج کے مطابق فیکٹری زمین سے زمین تک مار کرنے والے اور کروز میزائلوں کی تھی۔ جب کہ اسرائیل نے ایران کے ساتھ یمن میں بھی حملے شروع کردیے ہیں، اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے یمن میں حوثی رہنماوں پر بھی حملہ کیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق تازہ اسرائیلی حملوں میں حوثی ملٹری چیف محمد الغماری کو نشانہ بنایا گیا ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق حملے سے متعلق اب تک کوئی سرکاری اطلاعات سامنے نہیں آسکیں۔اسرائیل میں ایرانی حملوں کے خوف سے بیت المقدس میں یہودیوں کی عبادت کا اہم مقام سمجھی جانے والی دیوارِ گریہ پر سناٹا چھا گیا۔ایرانی حملوں کے خوف سے اسرائیلی تہہ خانوں میں رہنے پر مجبور ہیں، مسجدِ اقصیٰ کے کمپائونڈ سے منسلک دیوارِ گریہ پر عبادت کے لیے کوئی نہیں آیا۔یاد رہے کہ دیوارِ گریہ کو عرب دنیا دیوارِ براق کے نام سے موسوم کرتی ہے۔دوسری جانب اسرائیلی عہدے دار نے اعتراف کیا ہے کہ ایرانی حملوں کے خوف سے اسرائیلی سول اور عسکری قیادت زیرِ زمین محفوظ پناہ گاہوں میں چلی گئی۔
ت