بانی نے کہا کسی کو بات کرنی ہے تو مجھ سے براہ راست بات کریں، 24نومبر کو پرامن دھرناہوگا
اسلام آباد پہنچ کر پتہ چلے گا وہاں کتنے دنوں تک بیٹھیں گے :رہنما تحریک انصاف کا انٹرویو
اسلام آباد(آئی این پی )پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات سے انکار نہیں کیا وہ چاہتے ہیں بامعنی مذاکرات ہوں،بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں مذکرات سے متعلق پوچھا انھوں نے انکار نہیں کیا، بانی نے کہا کسی کو بات کرنی ہے تو مجھ سے براہ راست بات کریں۔ایک انٹرویو میں علی محمد خان نے کہا کہ جس سے بھی بات ہو بامعنی ہونی چاہیے اور اس کا نتیجہ نکلنا چاہیے، بانی پی ٹی آئی باہر آکر ایک بیان دیں گے تو معاملات بہتر ہونا شروع ہوجائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ 24نومبر کو پی ٹی آئی جلسہ نہیں بلکہ پرامن دھرنا دے گی، 24نومبر کو جلسہ نہیں ہوگا، وہاں پرامن طور پر بیٹھے رہیں گے، اسلام آباد میں پہنچ کر کتنے دنوں تک بیٹھیں گے یہ وہیں پتا چلے گا۔