پی اے سی کے عبوری چیئرمین کیلئے سپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس 26 دسمبر کوطلب کرلیا

اسلام آباد(آن لائن)پارلیمانی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے انتخاب کا معاملہ ،سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پی اے سی کا اجلاس 26 دسمبر کو طلب کرلیا۔ذرائع اسمبلی کے مطابق اجلاس میں پی اے سی کے عبوری چیئرمین کا انتخاب کیا جائے گا ،عبوری چیئرمین کیلئے پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا مضبوط امیدوار ہیں