پنجاب میں پاور شیئرنگ،پیپلزپارٹی ‘ ن لیگ کا اجلاس آج ہوگا

اجلاس گورنر ہائوس میں ہوگا‘پرویز اشرف، مخدوم سید احمد محمود، ندیم افضل چن ،سید علی حیدر گیلانی  شریک ہونگے
   لاہور (خصوصی رپورٹر )پاکستان پیپلز پارٹی اور  مسلم  لیگ ن  کے درمیان پنجاب میں پاور شیئرنگ پر بریک تھروکا امکان ہے ۔ دونوں جماعتوں  کو رابطہ کمیٹیوں  کا اجلاس  آج  گورنر ہائوس میں منعقد ہوگا۔ تفصیل کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان پنجاب میں پاور شیئرنگ پر دونوں جماعتوں کی کو آرڈینیشن کمیٹیوں کا اجلاس آج  ہورہاہے ، گورنر ہائوس میں ہونیوالے اجلاس میں  پیپلز پارٹی کی نمائندگی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کریں گے جبکہ پی پی کی جانب سے راجہ پرویز اشرف، مخدوم سید احمد محمود، ندیم افضل چن ،سید علی حیدر گیلانی  بھی شریک ہونگے۔