بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی بیگناہ جیل میں قیدہیں،سیاسی حریف بھی اعتراف کرچکے : بانی سیاسی قیدی ہیں، چیئرمین کی میڈیاسے گفتگو
اسلام آباد(آئی این پی )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی بیگناہ جیل میں قیدہیں،سیاسی حریف بھی اعتراف کرچکے کہ بانی سیاسی قیدی ہیں،ہم پاورشیئرنگ پر یقین نہیں رکھتے اور نہ ہی سسٹم کے بینیفیشری بنیں گے۔ سلمان صفدراوردیگر پی ٹی آئی رہنمائو ں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف کیسز بے بنیاد اورسیاسی بنیادوں پر بنائے گئے،رات کے اندھیرے میں بند دروازوں کے پیچھے کیسز کے فیصلے سنائے گئے، آج بھی بانی اور بشری بی بی پر ایک روپے کی کرپشن کا الزام نہیں۔بیرسٹرگوہرکا کہنا تھا کہ عدالت سے استدعا ہے کیس کی سماعت دن کی روشنی میں پوری دنیا کے سامنے کی جائے، چیف جسٹس صاحبان پر انصاف کرنے کی بڑی ذمہ داری ہے، آج بانی کے سیاسی حریفوں نے بھی اعتراف کر لیا کہ وہ سیاسی قیدی ہیں۔