مسلم لیگ ن کی صوبائی قیادت نے پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کر دیئے ہیں:ذرائع
لاہور (آئی این پی) پنجاب حکومت اور پیپلزپارٹی کے مابین پاور شیئرنگ کے حوالے سے بڑا بریک تھرو سامنے آیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان پاور شیئرنگ کے معاملات طے پاگئے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی صوبائی قیادت نے پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کر دیئے جس کے نتیجے میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان اختلافی امور پر حل نکل آیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے پیپلز پارٹی کے 30ارکان اسمبلی و ٹکٹ ہولڈرز کے انتخابی حلقوں میں ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کی ایک بار پھر ہامی بھرلی ہے۔ جبکہ پنجاب حکومت کے محکمہ قانون میں لاء آفیسرز کی بھرتیوں میں بھی پیپلز پارٹی کو شیئر دینے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹیوں میں پی پی کے ایم پی ایز اور ٹکٹ ہولڈرز کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔