مدارس بل پر فضل الرحمن نے سازشی عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیا چودھری شجاعت

چودھری  شجاعت حسین  کا مولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ ‘ خیریت دریافت کی‘سربراہ جے یوآئی نے شکریہ ادا کیا
گجرات(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ق) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے مدارس بل کے معاملے پر مولانا فضل الرحمن نے سازشی عناصر کو کامیاب ہونے نہیں دیا۔چودھری  شجاعت حسین نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور اْن کی خیریت دریافت کی۔چودھری شجاعت حسین نے مدرسہ رجسٹریشن بل پر مولانا فضل الرحمن کے کردار کو سراہا   اور افہام و تفہیم سے مسئلے کے حل پر خوشی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا مجھے خوشی ہے  اس موقع سے مولانا فضل الرحمن نے سازشی عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔‘مولانا فضل الرحمن نے خیریت دریافت کرنے اور رابطہ کرنے پر چودھری  شجاعت حسین کاشکریہ بھی ادا کیا۔