شہبازشریف بریک تھرو،آج ملاقات فضل الرحمٰن
شہباز شریف کی ملاقات کیلئے دعوت کے بعد مولانا فضل الرحمن کی مفتی تقی عثمانی سے بات چیت ،وزیراعظم کی جانب سے نئی تجاویز دی گئیں تو اتحاد تنظیمات مدارس سے رجوع کیا جائے گا
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) مدارس رجسٹریشن بل پر بریک تھرو کیلئے شہباز شریف نے فضل الرحمن کو ملاقات کی دعوت دیدی آج ملاقات ہوگی ، مدارس رجسٹریشن بل کے معاملہ پر وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمن سے رابطہ کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمن کو آج جمعہ کے روز ملاقات کے لئے مدعو کر لیا، مولانا فضل الرحمن آج بروز جمعہ سہ پہر تین بجے وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی، فضل الرحمن اتحاد تنظیمات مدارس کا موقف وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے۔وزیراعظم کی جانب سے نئی تجاویز دی گئیں تو مولانا اتحاد تنظیمات مدارس کے مشاورت کے لئے رجوع کریں گے۔شہباز شریف کے رابطے کے بعد مولانا فضل الرحمن نے مفتی تقی عثمانی سے رابطہ کیا، مولانا فضل الرحمان نے مفتی تقی عثمانی سے ملاقات سے متعلق مشاورت کی۔