2025 پاکستان میں عسکری بالادستی کا سال ،مرکزی کردار فیلڈ مارشل عاصم منیر قرار پائے
کراچی (آئی این پی ) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پوری قوم کو نئے سال کی مبارکباد یتے ہوئے کہا ہے کہ 2025 پاکستان میں عسکری، سفارتی اور معاشی بالادستی کا سال رہا،سازشی اور ملک دشمن عناصر 2026 میں عبرت کا نشان بنیں گے۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی جانب سے نئے سال کی آمد پر گورنر ہائوس میں شاندار آتش بازی کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ2025 پاکستان میں ایس آئی ایف سی بالادستی کا سال رہا جس کے مرکزی کردار چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر قرار پائے