مدارس مخالفین ناکام‘ہم کامیاب ہوں گے:مولانا فضل الرحمن

 مخالفین کا موقف اصولی ،آئینی اور قانونی لحاظ سے  کمزور ہے:جامعہ اسلامیہ میں طلبا سے خطاب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام  ( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے  مدارس مخالفین ناکام ہوں گے،  مخالفین کا موقف اصولی ،آئینی اور قانونی لحاظ سے  کمزور ہے۔ انہوں نے جامعہ اسلامیہ میں طلبا سے خطاب کرتے ہوے کہا  آج مدارس  پر ایک مشکل ضرورہے لیکن ان شاء￿ اللہ اللہ ہمیں کامیابی دے گا، مدارس مخالفین ناکام ہوں گے۔ مخالفین کا موقف اصولی ،آئینی اور قانونی لحاظ سے  کمزور ہے، علما کو آپس میں لڑا رہے ہیں، علما سب بھائی بھائی ہیں۔  اتحاد تنظیمات مدارسیں دینیہ میں ہم مختلف مکاتب فکر کو اپنے ساتھ ملائے ہوئے ہیں،اصل دشمن کو تلاش کرنا  ہے  ہمارے درمیان تفریق کون ڈال رہا ہے۔