کراچی: اسکول کے بچوں سے لوٹ مار کرنے والے مسلح ملزمان کی تلاش شروع

کراچی: اسکول کے بچوں سے لوٹ مار کرنے والے مسلح ملزمان کی تلاش شروع

کراچی کے بلدیہ ٹاؤن پٹنی محلے میں اسکول کے بچوں سے لوٹ مار کی واردات، ملزمان کی تلاش جاری

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن پٹنی محلے میں موٹرسائیکل سوار نامعلوم مسلح ملزمان نے اسکول کے بچوں کو لوٹ لیا۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کو موصول ہوئی ہے، جس میں ملزمان کی کارروائی واضح طور پر دکھائی دے رہی ہے۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان گلی میں آ کر اردگرد کا جائزہ لیتے ہیں اور پھر واپس مڑ کر اسکول کے بچوں سے کچھ فاصلے پر موٹرسائیکل روکتے ہیں۔ ملزمان نے اسلحہ دکھا کر بچوں سے موبائل فون چھین لیے اور فوری طور پر فرار ہو گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو تلاش کیا جا رہا ہے، تاہم متاثرہ اسکول کے بچوں نے ابھی تک پولیس سے رابطہ نہیں کیا ہے۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی معلومات کے لیے فوراً رابطہ کریں۔