تھانہ کوٹ لکھپت کی حدود میں گھر کی دہلیز پر فیملی کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا ہے۔
واقعہ کے مطابق، دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار مسلح ڈاکوؤں نے شہری ذیشان اور اس کے اہل خانہ سے 26 ہزار روپے نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا۔ واردات کے دوران، شلوار قمیض پہنے ہوئے مسلح ڈاکو بچوں کی موجودگی میں لوٹ مار کرتے رہے، جبکہ ان کے دو ساتھی موٹرسائیکلوں پر سوار ہوکر قریب موجود تھے۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے، جس میں مبینہ طور پر ڈاکوؤں کو واردات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تلاش شروع کر دی ہے۔