ایران اور امریکہ کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز سے دو جہاز محفوظ طور پر گزرے، جن میں یونان اور لائبیریا کے پرچم والے جہاز شامل ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق سیز فائر کے اعلان کے بعد ابھی بھی آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی رفتار کم ہے۔شپنگ ڈیٹا بتاتا ہے کہ اس دوران آبنائے ہرمز میں نقل و حرکت محدود رہی، اور جہاز مالکان حفاظتی اقدامات، فلیگ اسٹیٹس اور وار رسک انشورنس کی رہنمائی کے منتظر ہیں۔ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد 19 ویسلز کو نشانہ بنایا جا چکا ہے، جبکہ اس وقت تقریباً 800 جہاز اس راستے سے گزرنے کے منتظر ہیں۔اس جنگ بندی کے نتیجے میں عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل میں بہتری کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔