ایران کی سخت ہدایت: نقصان کا ازالہ کیے بغیر آبنائے ہرمز کھلنے کا امکان نہیں

ایران کی سخت ہدایت: نقصان کا ازالہ کیے بغیر آبنائے ہرمز کھلنے کا امکان نہیں

امریکا اور ایران کے تعلقات میں ایک بار پھر تناؤ بڑھ گیا ہے، جہاں بیانات کی جنگ شدت اختیار کر گئی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ دھمکیوں کے بعد، ایرانی حکام نے واضح کیا ہے کہ نقصانات کا ازالہ کیے بغیر آبنائے ہرمز کو بحال نہیں کیا جائے گا۔ایرانی صدارتی دفتر کے مطابق، ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی بندش کے تناظر میں سول انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی۔ایران نے کہا کہ ٹرمپ کے بیانات میں اشتعال اور مایوسی کے باعث نامناسب زبان استعمال کی گئی۔ایرانی حکام نے مزید کہا کہ ملک کی مزاحمت اور استقامت نے امریکی صدر کو سخت ردعمل دینے پر مجبور کیا، اور ان کے بیانات کو ایرانی عوام کی توہین قرار دیا گیا۔