ترکیہ کے وزیرِ ٹرانسپورٹ نے بتایا ہے کہ ایرانی حکام کی اجازت کے بعد ترک ملکیت کا ایک جہاز کامیابی کے ساتھ آبنائے ہرمز سے بحفاظت گزر گیا ہے۔
ترک میڈیا کے مطابق وزیرِ ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ خطے میں جاری کشیدہ صورتحال کے باعث آبنائے ہرمز میں ترکیہ کے 15 تجارتی جہاز اب بھی موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان جہازوں کی نقل و حرکت پر قریبی نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ ان کی محفوظ واپسی کو یقینی بنایا جا سکے۔ترک وزیرِ ٹرانسپورٹ کے مطابق حکومت اپنے تجارتی بیڑے اور عملے کی سلامتی کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین تیل بردار گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے، تاہم خطے میں جاری کشیدگی اور ایران سے بڑھتی ہوئی جنگی صورتحال کے باعث یہاں جہازوں کی آمد و رفت متاثر ہو رہی ہے۔