مصر کے شہر اسکندریہ میں کھانا پکانے کے تنازع کے دوران ایک تلخ واقعہ پیش آیا ہے۔
65 سالہ شخص اور اس کی اہلیہ کے درمیان کھانے کی تیاری پر جھگڑا شدت اختیار کر گیا، جس کے نتیجے میں خاتون نے غصے میں آکر فرائنگ پین سے شوہر کے سر پر وار کیا۔حملے کے بعد شوہر موقع پر ہی گر پڑے، اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ پولیس نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو حراست میں لے لیا اور حملے میں استعمال ہونے والا فرائنگ پین بھی تحویل میں لے لیا ہے۔متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کیا گیا ہے، اور استغاثہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔ فرانزک معائنہ کا حکم دیا گیا ہے تاکہ واقعہ کی اصل وجہ اور موت کی نوعیت کا پتہ چلایا جا سکے۔