بھارتی شہری نے چالان سے بچنے کے لیے ہیلمٹ کے بجائے فرائی پین پہن لیا

بھارتی شہری نے چالان سے بچنے کے لیے ہیلمٹ کے بجائے فرائی پین پہن لیا

 بھارت میں چالان سے بچنے کے لیے شہری نے ہیلمٹ کے بجائے ’فرائی پین‘ پہن لیا.

 بھارتی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں ٹریفک جام کی خبریں تو اکثر سننے میں آتی ہیں، لیکن اس مرتبہ معاملہ کچھ اور ہی ہے۔ ایک شہری نے چالان سے بچنے کے لیے غیر معمولی انداز اپنایا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔وائرل ویڈیو میں موٹر سائیکل سوار کو ہیلمٹ کے بجائے فرائی پین پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔ شہری نے فرائی پین کو اپنے سر پر اس طرح رکھا ہے جیسے یہ ہیلمٹ ہو، اور یہ منظر دیکھ کر ٹریفک پولیس بھی حیران رہ گئی۔

ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ یہ صرف مضحکہ خیز ہی نہیں بلکہ خوفناک بھی ہے، کیونکہ ایک فرائی پین آپ کی حفاظت نہیں کر سکتا۔اس ویڈیو کو ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں اور مختلف دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا، "پہلے حفاظت ناشتہ، پھر کریں گے"، اور دوسرے نے کہا، "فرائی پین کو باندھ لیتے۔"