اکشے کھنہ کی سنگل رہنے کی اصل وجہ سامنے آگئی

اکشے کھنہ کی سنگل رہنے کی اصل وجہ سامنے آگئی

بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کھنہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے زندگی بھر شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اکشے کھنہ، جنہوں نے ’دل چاہتا ہے‘، ’بارڈر‘، ’ہلچل‘، ’ریس‘ اور ’دریشیم‘ سمیت متعدد کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، اپنی شادی نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اصل مسئلہ خود ان کے اندر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی زندگی کا اختیار کسی اور کو نہیں دینا چاہتے اور اس طرزِ زندگی کے لیے تیار نہیں ہیں۔اداکار نے کہا کہ شادی صرف عہد و پیمان کا نام نہیں بلکہ زندگی میں ایک بڑی تبدیلی ہے، جس کے نتیجے میں سب کچھ بدل جاتا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ وہ اپنی زندگی پر مکمل کنٹرول چاہتے ہیں اور شادی کے بعد دونوں افراد اپنی زندگی شیئر کرتے ہیں، جس میں بہت سا اختیار چھوڑنا پڑتا ہے۔اکشے کھنہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی زندگی کے فیصلوں پر مکمل اختیار برقرار رکھنا چاہتے ہیں اور اس وجہ سے انہوں نے شادی سے گریز کیا ہے۔اس دوران، اکشے حال ہی میں فلم ’دھریندر‘ میں رحمٰن ڈکیت کے کردار کے باعث بھی خبروں میں رہے، جہاں ان کی شاندار انٹری سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔