مودی کے بیان پر محسن نقوی کا کرارا جواب، کھیل کو سیاست سے الگ رکھنے پر زور

مودی کے بیان پر محسن نقوی کا کرارا جواب، کھیل کو سیاست سے الگ رکھنے پر زور

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حالیہ بیانات پر سخت ردِ عمل دیا ہے۔

محسن نقوی نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ جنگ کو کھیل سے جوڑنا مایوسی اور کھیل کی روح کی توہین ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ایسا رویہ کھیل کی اصل روح کو مجروح کرتا ہے۔ مزید لکھا کہ اگر جنگ کو فخر کا پیمانہ مانا جائے تو تاریخ اس حقیقت کی گواہ ہے کہ بھارت کو متعدد مواقع پر پاکستان کے ہاتھوں رسوائی اور شکست کا سامنا کرنا پڑا — اور کسی کرکٹ میچ کے نتیجے سے یہ حقیقت تبدیل نہیں ہوتی۔محسن نقوی کے اس مؤقف نے کرکٹ اور سیاست کے درمیان موجود کشیدگی پر دوبارہ روشنی ڈالی ہے اور کھیل کو بطور سفیرِ امن برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔