آج سیاستدانوں کی عزت نہیں مگر میں نے سیاسی جماعتوں کو ایک جگہ پر جمع کرلیا :سابق سپیکر قومی اسمبلی
صوابی(خصوصی رپورٹ )سابق اسپیکر قومی اسمبلی و سیکرٹری جنرل تحریک تحفظ آئین پاکستان اسد قیصر نے کہا ہے کہ آج سیاست دانوں کی کوئی عزت نہیں مگر میں نے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک جگہ پر جمع کرلیا ہے، 27 ستمبر کو لانگ مارچ میں دیگر سیاسی جماعتیں بھی شامل ہوں گی۔خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی کی تحصیل بام خیل میں کمیونٹی سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ میں نے تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کیا ہے جبکہ اس وقت کسی سیاست دان کی عزت نہیں رہی۔انہوں نے کہا کہ امن و امان اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اور خیبر پختونخوا میں وفاقی حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے بدامنی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام محسوس کر رہے ہیں کہ انہیں اکیلا چھوڑ دیا گیا ہے، جبکہ بلوچستان اور آزاد کشمیر کی صورتِ حال بھی سب کے سامنے ہے۔اسد قیصر نے کہا کہ ایسی صورتِ حال میں ملک کیسے چلے گا، یہ ایک اہم سوال ہے، موجودہ اسمبلی میں عوام کیلئے کوئی ایک قانون بھی نہیں بنایا گیا