27ستمبر کو پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی تاریخ حتمی ہے،شفیع جان

ہمارا پہلا مطالبہ بانی کا علاج ، دوسرا کیسزکا میرٹ پر فیصلہ کیا جائے،مشیر اطلاعات کے پی 
اسلام آباد(آئی این پی )مشیر اطلاعات کے پی شفیع جان نے کہا ہے کہ 27ستمبر کو پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی تاریخ حتمی ہے، اس وقت ہمارا فوکس عمران خان کے علاج پر ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہفتے کو اسٹریٹ موومنٹ کیلئے ہنگو جائیں گے، وہاں سے بونیر جائیں گے۔5اگست کو وزیراعلی سہیل آفریدی نے دو مطالبات رکھے تھے، پہلا مطالبہ عمران خان کا علاج ، جس کا حکم نامہ آچکا ہے، دوسرا مطالبہ تھا کہ عمران خان کے تمام کیسز کو سنا جائے اور میرٹ پر فیصلہ ہو۔سپریم کورٹ نے اس کی تفصیلات منگوا لی ہیں، آئندہ دنوں اس کا کیا نتیجہ نکلتا ہے، وہ واضح ہوجائے گا، ستمبر کے آغاز میں ہم پنجاب ، سندھ اور بلوچستان جائیں گے