میکے ٹیسٹ‘ آسٹریلیا نے بنگلا دیش کو اننگز اور 51رنز سے ہرا دیا

آسٹریلیا اور بنگلا دیش کے درمیان 2 میچز کی سیریز1-1سے برابر ہوگئی
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)میکے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے بنگلا دیش کو اننگز اور 51 رنز سے ہرادیا۔ بنگلادیش دوسری اننگز میں 95 رنز پر ڈھیر ہوگئی،مچل اسٹارک نے پہلی اننگز میں 6، دوسری میں 4 وکٹیں حاصل کیں،آسٹریلیا اور بنگلادیش کے درمیان 2میچز کی سیریز1-1 سے برابر ہوگئی،بنگلادیش کی ٹیم پہلی اننگز میں 64 رنز بناسکی تھی۔اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 210 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی،کیمرون گرین 67 اوراسٹیو اسمتھ 47 رنز بناکرنمایاں رہے،جبکہ نیتھن لیون 32 رنز پر ناٹ آٹ رہے، بنگلہ دیش کی جانب سے شریف الاسلام نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 آسٹریلوی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے مشترکہ طور پر ٹرافی اٹھائی۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کی ٹیبل پر آسٹریلیا بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ بنگلا دیش شکست کے باوجود تاحال چوتھے نمبر پر ہے۔واضح رہے کہ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلا دیش نے آسٹریلیا کو شکست دے کر تاریخ رقم کی تھی، مہمان ٹیم کی جانب سے پہلے میچ میں غیر معمولی کارکردگی دکھائی گئی تھی۔