گال ٹیسٹ کا تیسرا دن: سری لنکا کے بنگلا دیش کیخلاف پہلی اننگز میں 4 وکٹ پر 368 رنز

لاہور(سپورٹس ڈیسک)گال ٹیسٹ کے تیسرے روز سری لنکا نے بنگلا دیش کے خلاف پہلی اننگز میں 4 وکٹ پر 368 رنز بنا لیے۔اوپنر پتھم نسانکا نے 187رنز کی شاندار اننگز کھیلی، میزبان ٹیم کو بنگلا دیش کی پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کے لیے مزید 127 رنز کی ضرورت ہے۔بنگلا دیش کی ٹیم پہلی اننگز میں 495 رنز بنا کرآوٹ ہوگئی تھی۔میچ کے تیسرے دن بنگلا دیش نے 484 رنز 9 کھلاڑی ا?و?ٹ سے پہلی اننگز کا ا?غاز کیا، 11 رنز کے اضافے کے بعد ناہید رانا بغیر کوئی رن بنائے  آوٹ ہو گئے، یوں بنگلا دیش کی اننگز 495 رنز پر سمٹ گئی۔اسیتھا فرنانڈو نے 4، میلان رتنائیکے اور تھاریندو رتنائیکے نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔سری لنکا نے پہلی اننگز شروع کی تو اوپنر پتھم نسانکا نے شاندار باری کھیلی، اْنہوں نے 256 گیندوں پر 23 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 187 رنز اسکور کیے۔