لاہور(سپورٹس ڈیسک)ایشیا کپ رائزنگ اسٹار میں پاکستان اے نے بنگلا دیش کو شکست دے کر ایونٹ کے فائنل رسائی حاصل کرلی۔ فائنل میں قومی ٹیم کا سامنا سری لنکا اے سے ہوگا۔دوحا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی ٹیم نے 233 رنز کا ہدف 45.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔قومی ٹیم کی جانب سے حسن نواز اور شاہزیب خان بالترتیب 62 اور 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان عبدالصمد 44، شمائل حسین 14 اور معاذ صداقت 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔فرحان یوسف 46 اور روحیل نظیر 2 کے انفرادی اسکور پر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔بنگلا دیش اے کی جانب سے رِپون مونڈْل اور راکِب الحسن نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ایم ڈی رْوبیل نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز اسکور کیے۔بنگلا دیش کی جانب سے شہادت حسین 103 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ مہدی الاسلام انکن 42، ایس ایم مہراب 28، رکیب الحسن 10، محمود الحسن جوائے 9، عفیف حسین 5، کپتان سیف حسن 2 جبکہ صابر رحمان اور ایم ڈی ربیل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔رِپون مونڈول 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے 3، علی رضا اور حسن نواز نے 2، 2 جبکہ احمد دانیال نے 1 وکٹ حاصل کی۔