ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار عامر خان نے نئی اسپورٹس ڈراما فلم میں 25 سالہ نوجوان کا کردار نبھانے کیلئے شدید وزن گھٹانے کے پروگرام پر کام شروع کردیا ہے۔61 سالہ عامر خان ہدایت کار آشوتوش گوواریکر کی فلم لکارامیں اپنی اصل عمر سے کئی دہائیاں چھوٹے نظر آنے کیلیے بڑے جسمانی چیلنج پر لگ گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس فلم کی کہانی میں عامر خان کا کردار لگان کے بھون سے بالکل مختلف ہوگا، خود کو اس روپ میں ڈھالنے کیلیے انہوں نے وزن گھٹانے کا بڑا مرحلہ شروع کیا ہے۔عامر خان نے اس سے قبل فلم دنگل میں وزن بڑھانے اور گھٹانے پر کام کیا تھا، انہوں نے فلم گجنی اور پی کے کے لیے بھی شدید جسمانی تبدیلیاں کی تھیں۔