سی ڈی اے کی ڈی وی سی کے چار اجلاسوں میں کمرشل بلڈنگ پلانز کا جائزہ

اسلام آباد(آن لائن)کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی ڈیزائن ویٹنگ کمیٹی (ڈی وی سی)کے گزشتہ چار اجلاسوں میں کمرشل بلڈنگ پلانز کی منظوری کے عمل کا جائزہ لیا گیا، جس کے دوران 40 کیسز میں سے 23 کیسز کی منظوری دے دی گئی۔سی ڈی اے حکام کے مطابق کمرشل بلڈنگ پلانز کے 40 کیسز میں سے 8 کیسز آرکیٹیکٹس اور سپانسرز کی جانب سے ضروری دستاویزات اور تقاضے مکمل نہ ہونے کے باعث قبل از اجلاس ازخود واپس لے لیے گئے، جبکہ باقی 32 کیسز ڈیزائن ویٹنگ کمیٹی کے سامنے پیش کیے گئے