محمود اچکزئی اور اختر مینگل اپنی ساکھ بچانے کیلئے سیاست کررہے ہیں، بلوچ رہنما ناراض ہیں
کوئٹہ(آئی این پی )وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو نے کہا ہے کہ آئین پاکستان کو تسلیم کرنے والوں سے مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، محمود خان اچکزئی اور اختر مینگل ملک و عوام کیلئے نہیں بلکہ اپنی سیاسی ساکھ بچانے کیلئے سیاست کررہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ نے عوام اور نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ اور پشتون قوم پرست رہنما اپنے آپ سے ناراض ہیں،انکا نظریہ ایک نہیں ہے، آج محمود اچکزئی اور اختر مینگل ملک اور عوام کے لئے نہیں اپنی سیاسی ساکھ بچانے کے لئے سیاست کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کیا سردار اخترمینگل نے پنجابی پاکستانی کے قتل کی مذمت کی ہے؟ محمود خان اچکزئی نے گاڑی پر جھنڈا پاکستان کا لگایا ہے لیکن باتیں افغانستان کی کرتے ہیں اور کہتے ہیں وطن افغانستان جبکہ ملک پاکستان ہے۔ ضیا لانگو نے کہا کہ مجھ سمیت سارے بلوچ یہ کہتے ہیں کہ ہمارا وطن اور ملک پاکستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کی ایمبولیسز تک چرالی ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ آئین پاکستان کو تسلیم کرنے والوں سے مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، مجھ پر ناکام حملہ کیا گیا سامنے وار کریں تو جواب بھی دینا جانتے