جو مذاکرات ہوئے ہیں اس میں بنیادی کردار بھی عمران خان نے ہی ادا کیا ہے
آج بھی حکومت کمیشن بنانے کیلئے تیار ہو تو شاید مذاکرات دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں
اسلام آباد (آئی این پی ) پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے دروازے مذاکرات کے لیے ہمیشہ کھلے تھے، یہ جو مذاکرات ہوئے ہیں اس میں بنیادی کردار بھی عمران خان نے خود ہی ادا کیا ہے۔ایک انٹر ویو میں ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات سے باہر نکلنے کا فیصلہ ہم نے باعمل مجبوری کیا ہے، حکومت اگر 9 مئی اور 26نومبر کا جوڈیشل کمیشن بنانے میں سنجیدگی کا اظہار کرتی تو کبھی یہ نوبت نہ آتی، آج بھی حکومت اگر مان جائے کہ کمیشن بنانے کے لیے ہم تیار ہیں تو پھر شاید مذاکرات کے دوبارہ شروع ہونے کے امکانات ہو سکتے ہیں۔