کراچی (آئی این پی )سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد تمام تعلیمی ادارے کھل گئے۔ترجمان محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق 31دسمبر 2024کو موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد سکول آج یکم جنوری 2025کو معمول کے مطابق کھلے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل بحال ہوگیا ہے۔