سندھ اور بلوچستان میں گرمیوں کی چھٹیاں ختم، تعلیمی ادارے کھل گئے

کراچی(آئی این پی)سندھ اور بلوچستان میں گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد سکول کھل گئے۔صوبہ سندھ اور بلوچستان میں گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد تعلیمی ادارے کھول دیئے گئے ہیں اور تدریسی عمل کا آغاز ہوگیا ہے، تاہم سکول کھلنے کے پہلے روز طلبہ کی حاضری معمول سے انتہائی کم ہے۔دوسری جانب کراچی میں بیشتر نجی سکول 4 اگست سے کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے