کیا فیفا ورلڈکپ 2026 میں ایران کی جگہ اٹلی کو شامل کیا جائے گا؟

کیا فیفا ورلڈکپ 2026 میں ایران کی جگہ اٹلی کو شامل کیا جائے گا؟

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ایران کی شرکت سے متعلق جاری کشیدگی اور قیاس آرائیوں پر فیفا نے واضح مؤقف اختیار کر لیا ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے ساتھ ایران کی کشیدہ صورتحال کے باوجود ایران کو ٹورنامنٹ سے باہر کرنے یا اس کی جگہ اٹلی کو شامل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔امریکی صدر کے خصوصی ایلچی پاؤلو زمپولی کی جانب سے یہ تجویز دی گئی تھی کہ موجودہ سیاسی حالات کے پیش نظر ایران کی جگہ اٹلی کو ورلڈ کپ میں شامل کیا جائے، تاہم فیفا حکام نے اس خیال کو مسترد کر دیا۔فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو پہلے ہی اس بات کی تصدیق کر چکے ہیں کہ ایران کی قومی ٹیم ورلڈ کپ میں حصہ لے گی۔

دوسری جانب ایرانی سفارتخانے نے اس تجویز کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے امریکا کا “اخلاقی دیوالیہ پن” قرار دیا ہے۔اطالوی حکام نے بھی اس خیال کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں جگہ صرف میدان میں کارکردگی کی بنیاد پر ملنی چاہیے۔ یاد رہے کہ اٹلی قومی فٹبال ٹیم مسلسل تیسری بار ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی ہے۔