فیفا ورلڈ کپ 2026 میں انگلینڈ نے گروپ مرحلے کا اپنا آخری میچ کھیلے بغیر ہی ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
انگلینڈ نے ابتدائی دو میچوں میں چار پوائنٹس حاصل کیے، جس کے باعث وہ کم از کم بہترین تیسرے نمبر پر رہنے والی آٹھ ٹیموں میں اپنی جگہ یقینی بنانے میں کامیاب ہو گئی ہے۔انگلش ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں کروشیا کو 4-2 سے شکست دے کر ایونٹ کا شاندار آغاز کیا، جبکہ دوسرے مقابلے میں گھانا کے خلاف بغیر کسی گول کے برابر رہی۔اسپین کے ہاتھوں یوراگوئے کی شکست کے بعد گروپ مرحلے کے دیگر نتائج انگلینڈ کے حق میں رہے، جس کے باعث اس کی ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی یقینی ہو گئی۔اگرچہ سوئیڈن، ایکواڈور، بوسنیا و ہرزیگووینا اور پیراگوئے بھی چار، چار پوائنٹس رکھتے ہیں، تاہم مختلف گروپس کے نتائج اور درجہ بندی کے باعث انگلینڈ نے اگلے مرحلے میں اپنی جگہ محفوظ کر لی ہے۔اب انگلینڈ اپنا آخری گروپ میچ نسبتاً کم دباؤ کے ساتھ کھیلے گا، جبکہ ٹیم کی توجہ ناک آؤٹ مرحلے میں بہتر کارکردگی پر مرکوز ہوگی