لاہور: بچوں کے قتل کے بعد ماں کی گھر سے باہر نکلنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر

لاہور: بچوں کے قتل کے بعد ماں کی گھر سے باہر نکلنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر

لاہور کے علاقے اچھر میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں تین بچوں کے قتل کے بعد ان کی والدہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق فوٹیج میں ردا فاطمہ کو واردات کے بعد گھر سے باہر نکلتے اور گلی سے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمہ نے واقعے کے بعد کرائم سین تبدیل کرنے کی کوشش بھی کی، جبکہ بعد میں واپس آ کر محلے داروں کے ساتھ مل کر 15 پر کال کی۔دوسری جانب قتل ہونے والے تین بہن بھائیوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ بچوں میں 5 سالہ مومنہ بتول، 4 سالہ مومن رضا اور ڈیڑھ سالہ امہ حبیبہ شامل ہیں۔پولیس کے مطابق لاشیں آبائی علاقے جھنگ منتقل کر دی گئی ہیں، جہاں انہیں نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کیا جائے گا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور نے کہا ہے کہ ملزمہ کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں کیس پیش کیا جائے گا اور اسے قرار واقعی سزا دلوانے کی کوشش کی جائے گی۔