لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں سوشل میڈیا پر مشہور ٹک ٹاکر زیب ظفر عرف علیشہ پر اپنی ہی دوست کے گھر سے 22 لاکھ روپے چوری کرنے کا سنگین الزام سامنے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق علیشہ کچھ روز قبل اپنی دوست کے گھر رہائش کی غرض سے آئی تھی، لیکن وہاں سے دراز میں رکھے 22 لاکھ روپے چرا کر فرار ہوگئی۔ چوری کے بعد علیشہ کے فرار ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے، جس میں اسے گھر سے جاتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ جب اس نے واقعہ کی رپورٹ کے لیے کوٹ لکھپت تھانے سے رجوع کیا تو پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کر دیا۔ متاثرہ خاتون کے مطابق پولیس اہلکاروں کی جانب سے نامعلوم شخص کے خلاف درخواست دینے کا دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔خاتون نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمہ کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور ایف آئی آر درج کی جائے۔ واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی معاملہ وائرل ہو چکا ہے اور صارفین کی جانب سے پولیس رویے پر تنقید کی جا رہی ہے۔