لاہور( خصوصی رپورٹ )پنجاب میں خواتین کو باعزت روزگار کی فراہمی کے لیے اہم فیصلہ۔ای لرن شی ارن کے نام سے ڈیجیٹل سکل پروگرام شروع کیا جائیگا ،15 سے 35 سال کی ہزاروں خواتین کو ڈیجیٹل سکلز سکھائی جائیں گی۔70 کروڑ کی لاگت سے ایک سالہ پروگرام کو مکمل کیا جائیگا۔خواتین کو تین ماہ کے آن لائن کورسز مفت آفر کیے جائیں گے۔خواتین کو لیپ ٹاپس، انٹرنیٹ ڈیوائسز کے ساتھ چھ ہزار ماہانہ وظیفہ بھی ملے گا۔منصوبے پر وومن ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ عملدرآمد کرائے گا۔ڈیجیٹل کسٹمر کیئر، گرافک ڈیزائننگ، ای کامرس سٹور، ڈیجیٹل مارکیٹنگ،ورچوئل اسسٹنٹ سمیت دیگر کورسز آفر کیے جائیں گے۔