رکن پنجاب اسمبلی سلمیٰ سعید ہاشمی سکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹر پرینیورشپ کی سربراہ مقرر

لاہور(کرائم رپورٹر )گلوبل اینڈ کامن ویلتھ سمال میڈیم انٹرپرائزز کلب لندن نے پنجاب اسمبلی کی رکن سلمیٰ سعید ہاشمی کو سکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹر پرینیورشپ کی سربراہ مقررکردیا۔ گلوبل اینڈ کامن ویلتھ کے چیئر مین مبین رفیق نے سلمیٰ سعید ہاشمی کو صدر مقرر کرکے باضابطہ طور پر سند بھی جاری کردی۔سلمیٰ سعید ہاشمی پنجاب اسمبلی کی پارلیمانی کاکس برائے خصوصی بچوں کی کنوینر بھی ہیں۔