پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزم کی شناخت اور گرفتاری عمل میں لائی ہے، جس میں موٹر سائیکل سوار ملزم کو واردات کرتے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
ایس پی سٹی کے مطابق، 100 سے زائد کیمروں کی فوٹیجز کا جائزہ لیا گیا، اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔متاثرہ بزرگ شہری 20 لاکھ روپے بینک میں جمع کروانے جا رہا تھا، اور ملزم نے تقریباً 7 روز تک شہری کی نقل و حرکت کی ریکی کرنے کے بعد واردات کی۔ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد شہری نے گاڑی تیز کر دی، جس کے باعث ملزم رقم چھیننے میں ناکام رہا اور فرار ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے اور مزید اہم انکشافات متوقع ہیں، جس سے کیس کے حقائق واضح ہونے کا امکان ہے۔