اپر گزری میں خاتون پر تیزاب پھینکنے والا ملزم گرفتار

اپر گزری میں خاتون پر تیزاب پھینکنے والا ملزم گرفتار

کراچی کے علاقے اپر گزری میں خاتون پر تیزاب پھینکنے کے واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم حسین بخش کو پنجاب سے گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے دو روز قبل خاتون پر تیزاب پھینکا تھا۔حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔