ضلع ایبٹ آباد کے علاقے ٹھنڈا چوا میں موٹر سائیکل سوار ملزم صدیق ولد بوستان نے ایک جواں سالہ خاتون پر تیزاب پھینک دیا، جس کے نتیجے میں خاتون کا چہرہ بری طرح جھلس گیا۔
واقعہ اور خاتون کی حالت
???? خاتون کو ایوب میڈیکل کمپلیکس میں تشویشناک حالت میں منتقل کیا گیا ہے اور وہ زیر علاج ہے۔
پولیس کا فوری ایکشن
???? ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل نے فوراً نوٹس لیتے ہوئے نواں شہر پولیس کو ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔
???? ڈی ایس پی میرپور سراج خان، ایس ایچ او میرپور سردار طاہر سلیم اور ایس ایچ او نواں شہر اصغر خان کی قیادت میں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو قلیل وقت میں گرفتار کر لیا۔
???? ڈی پی او ایبٹ آباد نے پولیس افسران کی کارکردگی کو سراہا ہے۔