بیوی پر تشدد اور تیزاب پھینکنے کی کوشش کرنے والا شوہر گرفتار

بیوی پر تشدد اور تیزاب پھینکنے کی کوشش کرنے والا شوہر گرفتار

فیصل آباد میں بیوی پر تشدد اور تیزاب پھینکنے کی کوشش کرنے والا شوہر گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق خاتون کے بھائی نے پنجاب ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دی کہ اس کا بہنوئی اپنی بیوی پر تشدد کر رہا ہے اور تیزاب پھینکنے کی کوشش بھی کر رہا ہے۔ اطلاع ملتے ہی ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری کارروائی کی اور متعلقہ پولیس کو موقع پر روانہ کیا۔پولیس نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم روزانہ اپنی بیوی پر تشدد کرتا تھا اور اس مرتبہ تیزاب پھینکنے کی کوشش کی تھی۔